مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 6088
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِيَّاكُمْ وَالْوِصَالَ - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - قَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّكَ تُوَاصِلُ ، قَالَ : لَسْتُمْ فِي ذَلِكَ مِثْلِي ؛ إِنِّي أَبِيتُ يُطْعِمُنِي رَبِّي وَيَسْقِينِي ، اكْلَفُوا مِنَ الْأَعْمَالِ مَا تُطِيقُونَ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے تین مرتبہ فرمایا: ”تم (روزے میں) وصال (یعنی افطار کیے بغیر مسلسل روزہ رکھنے) سے بچو۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ ﷺ خود تو وصال فرماتے ہیں؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم اس معاملے میں میری مانند نہیں ہو، میں (رات اس حال میں) بسر کرتا ہوں کہ میرا رب مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے، لہٰذا تم اعمال میں سے وہی اختیار کرو جس کی تم طاقت رکھتے ہو۔“