مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
وَبِإِسْنَادِهِ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ قَالَ : دَخَلْتُ أَنَا وَأَبُو هُرَيْرَةَ دَارًا تُبْنَى بِالْمَدِينَةِ لِسَعِيدٍ - أَوْ لِمَرْوَانَ - قَالَ : فَتَوَضَّأَ أَبُو هُرَيْرَةَ وَغَسَلَ يَدَيْهِ حَتَّى بَلَغَ إِبْطَيْهِ ، وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ حَتَّى بَلَغَ رُكْبَتَيْهِ ، فَقُلْتُ : مَا هَذَا يَا أَبَا هُرَيْرَةَ ؟ قَالَ : إِنَّهُ مُنْتَهَى الْحِلْيَةِ .
قَالَ : وَرَأَى مُصَوِّرًا يُصَوِّرُ فِي الدَّارِ ، فَقَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : قَالَ اللهُ تَعَالَى : وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ ذَهَبَ يَخْلُقُ كَخَلْقِي ! فَلْيَخْلُقُوا حَبَّةً ، وَلْيَخْلُقُوا ذَرَّةً ! .
ابو زرعہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ مدینہ میں ایک گھر میں داخل ہوئے جو سعید یا مروان کے لیے تعمیر ہو رہا تھا، تو سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے وضو کیا اور اپنے دونوں ہاتھ بغلوں تک اور دونوں پاؤں گھٹنوں تک دھوئے۔ میں نے عرض کیا: ”اے ابو ہریرہ! یہ کیا ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”(قیامت کے دن وضو کے) زیور کی انتہا یہیں تک ہے۔“ ابو زرعہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: پھر انہوں نے اس گھر میں ایک مصور کو تصویریں بناتے دیکھا تو فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو میری تخلیق جیسی تخلیق کرنے چلا ہے؟ ذرا وہ ایک دانہ تو پیدا کر کے دکھائیں، ایک ذرہ تو بنا کر دکھائیں۔“