مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 6055
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : فِي الْجُمُعَةِ سَاعَةٌ لَا يُوَافِقُهَا مُسْلِمٌ قَائِمٌ يُصَلِّي يَسْأَلُ اللهَ خَيْرًا إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ ، وَقَالَ بِيَدِهِ يُقَلِّلُهَا وَيُزَهِّدُهَا .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ابوالقاسم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جمعہ کے دن ایک ایسی گھڑی ہے کہ کوئی مسلمان بندہ اسے اس حال میں پائے کہ وہ کھڑا نماز پڑھ رہا ہو اور اللہ تعالیٰ سے کسی خیر کا سوال کر رہا ہو تو اللہ تعالیٰ اسے وہ خیر ضرور عطا فرما دیتا ہے“ اور آپ ﷺ نے اپنے دستِ مبارک کے اشارے سے اس وقت کی قلت اور اس کے مختصر ہونے کو واضح فرمایا۔