مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 6032
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: «مَا تَعُدُّونَ الرَّقُوبَ فِيكُمْ؟» قَالُوا: الَّذِي لَا وَلَدَ لَهُ. قَالَ: «لَا بَلِ الَّذِي لَافَرَطَ لَهُ»ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”تم اپنے درمیان 'رقوب' کسے شمار کرتے ہو؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی: ”وہ شخص جس کی کوئی اولاد نہ ہو۔“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”نہیں، بلکہ (حقیقی) رقوب وہ شخص ہے جس نے (اپنی زندگی میں فوت ہونے والا) اپنا کوئی بچہ (بطور پیشگی اجر و ثواب اور ذخیرہِ آخرت) آگے نہ بھیجا ہو۔“