مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 6017
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَنَّهُ سَمِعَ حَسَّانَ بْنَ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيَّ ، يَسْتَشْهِدُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، أَنْشُدُكَ اللهَ ، سَمِعْتَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : يَا حَسَّانُ ، أَجِبْ عَنْ رَسُولِ اللهِ ، اللَّهُمَّ أَيِّدْهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ .
قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : نَعَمْ .
ترجمہ
ابو سلمہ بن عبد الرحمن رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا حسان بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ کو سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے گواہی طلب کرتے ہوئے سنا کہ میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں، کیا آپ نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا: ”اے حسان! اللہ کے رسول ﷺ کی طرف سے (مشرکین کے اشعار کا) جواب دو، «اللَّهُمَّ أَيِّدْهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ» ”اے اللہ! روح القدس (جبرائیل علیہ السلام) کے ذریعے اس کی تائید فرما“؟“ جس پر سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: ”جی ہاں (میں نے یہ سنا ہے)۔“