مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي بكر الصديق رضي الله عنه— ابو بکر الصدیق کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو بکر الصدیق کی مرویات کا بیان۔
وَحَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَيَّانَ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ أَسْلَمَ ، وَفَهْدٌ ، قَالَا : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ ، عَنْ أَبِي مُحَمَّدٍ ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ ، قَالَ : شَهِدْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ أَبِي بَكْرٍ ، أَوْ قَالَ :
حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ قَالَ : الشِّرْكُ أَخْفَى فِيكُمْ مِنْ دَبِيبِ النَّمْلِ ، ثُمَّ قَالَ : أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى مَا يُذْهِبُ عَنْكَ صَغِيرَ ذَلِكَ وَكَبِيرَهُ ؟ قُلِ : اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أُشْرِكَ بِكَ وَأَنَا أَعْلَمُ ، وَأَسْتَغْفِرُكَ مِمَّا لَا أَعْلَمُ .
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نبی کریم ﷺ کی معیت میں سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے ہمراہ حاضر تھا، یا انہوں نے یہ بیان فرمایا کہ مجھے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺ کے حوالے سے بتایا کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”شرک تمہارے اندر چیونٹی کے رینگنے کی آہٹ سے بھی زیادہ پوشیدہ ہے“، پھر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتا دوں جو تم سے اس شرک کے صغیر و کبیر (ہر طرح کے اثر) کو دور کر دے؟ تم یہ کہا کرو: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أُشْرِكَ بِكَ وَأَنَا أَعْلَمُ، وَأَسْتَغْفِرُكَ مِمَّا لَا أَعْلَمُ» ”اے اللہ! میں اس بات سے تیری پناہ مانگتا ہوں کہ میں جانتے بوجھتے تیرے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراؤں، اور میں تجھ سے اس شرک کی معافی چاہتا ہوں جسے میں نہیں جانتا“۔“