مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5998
وَعَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، قَالَ : حَدَّثَنِي رَجُلٌ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِنَّ اللهَ يَغَارُ ، وَالْمُؤْمِنُ يَغَارُ ، وَغَيْرَةُ اللهِ أَنْ يَأْتِيَ الْعَبْدُ مَا حَرَّمَ عَلَيْهِ .
ترجمہ
امام اوزاعی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھ سے ایک شخص نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے روایت بیان کی کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً اللہ تعالیٰ غیرت فرماتا ہے اور مومن بھی غیرت مند ہوتا ہے، اور اللہ تعالیٰ کی غیرت یہ ہے کہ بندہ ان کاموں کا ارتکاب کرے جو اس پر حرام قرار دیے گئے ہیں۔“ اس روایت کی سند میں امام اوزاعی اور صحابیِ رسول کے درمیان ایک راوی مبہم (جس کا نام معلوم نہیں) ہے۔