مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5994
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : الْمُعَجِّلُ إِلَى الْجُمُعَةِ كَالْمُهْدِي بَدَنَةً ، وَالَّذِي يَلِيهِ كَالْمُهْدِي شَاةً ، وَالَّذِي يَلِيهِ كَالْمُهْدِي طَيْرًا .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جمعہ کی نماز کے لیے جلدی جانے والا اس شخص کی مانند ہے جو (راہِ خدا میں) اونٹ کا ہدیہ پیش کرتا ہے، پھر اس کے بعد آنے والا اس شخص کی طرح ہے جو بکری کا ہدیہ پیش کرتا ہے اور اس کے بعد آنے والا اس شخص کی مانند ہے جو کسی پرندے کا ہدیہ پیش کرتا ہے۔“