مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5990
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَعْمَارُ أُمَّتِي مَا بَيْنَ السِّتِّينَ إِلَى السَّبْعِينَ ، وَأَقَلُّهُمْ مَنْ يَجُوزُ ذَلِكَ .
قَالَ ابْنُ عَرَفَةَ : وَأَنَا مِنَ الْأَقَلِّ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کے افراد کی عمریں ساٹھ سے ستر سال کے درمیان ہوں گی، اور ان میں سے بہت ہی کم لوگ ایسے ہوں گے جو اس سے تجاوز کریں گے“، اور (اس حدیث کے راوی) ابن عرفہ رحمہ اللہ نے یہ حدیث بیان کرنے کے بعد فرمایا کہ ”میں بھی انہی کم تعداد لوگوں میں سے ہوں (جن کی عمر ستر سال سے تجاوز کر گئی ہے)۔“