مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5984
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ، حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْهَادِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِشَارِبٍ فَقَالَ: «اضْرِبُوهُ» فَمِنَّا الضَّارِبُ بِثَوْبِهِ، وَمِنَّا الضَّارِبُ بِنَعْلِهِ، فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ: أَخْزَاكَ اللَّهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: «لَا تَقُولُوا هَكَذَا، وَلَا تُعِينُوا الشَّيْطَانَ عَلَيْهِ»ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں ایک ایسے شخص کو لایا گیا جس نے شراب پی رکھی تھی، تو آپ ﷺ نے حکم دیا کہ ”اسے مارو۔“ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ) پھر ہم میں سے کوئی اسے اپنے کپڑے سے مارنے لگا اور کوئی اپنے جوتے سے مارنے لگا، تو حاضرین میں سے کسی شخص نے (اسے بددعا دیتے ہوئے) کہا: «أَخْزَاكَ اللَّهُ» ”اللہ تجھے ذلیل و رسوا کرے“، اس پر رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ایسا مت کہو اور (اس کے خلاف بددعا کر کے) اس پر شیطان کی مدد نہ کرو۔“