مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَقَفَ عَلَى الْحَجُونِ عَامَ الْفَتْحِ ، فَقَالَ : وَاللهِ إِنَّكِ لَخَيْرُ أَرْضِ اللهِ ، وَلَوْ لَمْ أُخْرَجْ مِنْكِ مَا خَرَجْتُ ، وَإِنَّهَا لَمْ تَحِلَّ لِأَحَدٍ كَانَ قَبْلِي ، وَإِنَّمَا أُحِلَّتْ لِي سَاعَةً مِنْ نَهَارٍ ، ثُمَّ هِيَ مِنْ سَاعَتِي هَذِهِ حَرَامٌ ؛ لَا يُعْضَدُ شَجَرُهَا ، وَلَا يُحْتَشُّ خَلَاهَا وَلَا يُلْتَقَطُ إِلَّا لِمُنْشِدٍ .
فَقَالَ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ : شَاهٌ - وَزَعَمَ النَّاسُ أَنَّهُ الْعَبَّاسُ - فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِلَّا الْإِذْخِرَ ، فَإِنَّهُ لِبُيُوتِنَا وَقُبُورِنَا .
فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِلَّا الْإِذْخِرَ .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ فتحِ مکہ کے سال حجون کے مقام پر تشریف فرما ہوئے اور ارشاد فرمایا: ”اللہ کی قسم! بیشک تو اللہ کی تمام زمینوں میں سب سے بہتر ہے، اور اگر مجھے تجھ سے (ہجرت پر مجبور کر کے) نکالا نہ جاتا تو میں کبھی نہ نکلتا، اور یقیناً یہ بستی مجھ سے پہلے کسی کے لیے (جنگ و جدل کے لیے) حلال نہیں ہوئی تھی، اور میرے لیے بھی اسے دن کی محض ایک ساعت کے لیے حلال کیا گیا، پھر اب اس لمحے سے یہ (پھر سے) محترم و حرام ہے، نہ اس کا درخت کاٹا جائے، نہ اس کی ہری گھاس اکھیڑی جائے اور نہ ہی یہاں کی گری پڑی چیز (لقطہ) اٹھائی جائے سوائے اس شخص کے جو اس کی تشہیر و اعلان کرنا چاہتا ہو“ تو ایک صاحب نے عرض کی جنہیں شاہ کہا جاتا تھا—اور لوگوں کا گمان ہے کہ وہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ تھے—کہ اے اللہ کے رسول! اذخر (گھاس) کی رعایت دے دیں کیونکہ وہ ہمارے گھروں (کی چھتوں) اور ہماری قبروں کے کام آتی ہے، تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”سواۓ اذخر کے“۔