مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5949
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي بِهِمْ فَيُكَبِّرُ كُلَّمَا وَضَعَ رَأْسَهُ وَرَفَعَ ، فَإِذَا انْصَرَفَ ، قَالَ : أَنَا أَشْبَهُكُمْ صَلَاةً بِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھایا کرتے تھے، وہ جب بھی (سجدہ کرنے کے لیے) اپنا سر جھکاتے اور جب بھی سر اٹھاتے تو تکبیر کہتے تھے، پھر جب نماز سے فارغ ہوتے تو فرماتے: ”تم سب کی نسبت میری نماز رسول اللہ ﷺ کی نماز سے سب سے زیادہ مشابہت رکھتی ہے“۔