مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5943
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا يَصْبِرُ عَلَى لَأْوَائِهَا وَجَهْدِهَا إِلَّا كُنْتُ لَهُ شَفِيعًا - أَوْ شَهِيدًا - يَوْمَ الْقِيَامَةِ .
وَلَا يَخْرُجُ مِنْهَا أَحَدٌ رَغْبَةً عَنْهَا ، إِلَّا أَبْدَلَهَا اللهُ مَا هُوَ خَيْرٌ مِنْهُ ، وَالْمَدِينَةُ خَيْرٌ لَهُمْ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص بھی مدینہ منورہ کی تنگیوں اور اس کی سختیوں پر صبر کرے گا، میں قیامت کے دن اس کے لیے سفارشی یا گواہ ہوں گا، اور جو کوئی بھی مدینہ سے بے رغبتی کرتے ہوئے اسے چھوڑ کر جائے گا تو اللہ تعالیٰ مدینہ کو اس سے بہتر رہنے والا عطا فرما دے گا، اور حقیقت میں مدینہ ہی ان کے لیے بہتر ہے اگر وہ اس بات کا علم رکھتے ہوتے۔“