مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5928
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِفَاطِمَةَ : انْتَقِلِي إِلَى أُمِّ شَرِيكٍ ، وَلَا تُفَوِّتِينَا بِنَفْسِكِ .
قَالَ أَبُو خَيْثَمَةَ : يَعْنِي فَاطِمَةَ بِنْتَ قَيْسٍ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے ارشاد فرمایا: ”تم سیدہ ام شریک رضی اللہ عنہا کے ہاں منتقل ہو جاؤ اور اپنے معاملے میں ہم سے اوجھل نہ رہنا (یعنی کوئی بھی فیصلہ ہمیں مطلع کیے بغیر نہ کرنا)“، ابو خثیمہ رحمہ اللہ نے وضاحت فرمائی ہے کہ یہاں فاطمہ سے مراد سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا ہیں۔