مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5917
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَضَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْجَنِينِ : غُرَّةَ عَبْدٍ ، أَوْ أَمَةٍ ، قَالَ : فَقَالَ الَّذِي قَضَى عَلَيْهِ : أَيُعْقَلُ مَنْ لَا أَكَلَ ، وَلَا شَرِبَ ، وَلَا صَاحَ فَاسْتَهَلَّ ، فَمِثْلُ ذَلِكَ يُطَلُّ ؟ .
فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ هَذَا يَقُولُ بِقَوْلِ شَاعِرٍ ، فِيهِ غُرَّةٌ : عَبْدٌ أَوْ أَمَةٌ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے جنین (حمل ضائع ہونے) کے معاملے میں بطورِ دیت ایک ’غرہ‘ یعنی ایک غلام یا لونڈی دینے کا فیصلہ صادر فرمایا، تو جس شخص کے خلاف آپ ﷺ نے یہ فیصلہ فرمایا تھا وہ عرض کرنے لگا: ”کیا اس کی دیت دی جائے گی جس نے نہ کچھ کھایا، نہ پیا، نہ وہ (پیدائش کے وقت) چیخا اور نہ ہی اس نے کوئی آواز نکالی؟ پس ایسے (خون) کو تو رائیگاں قرار دیا جانا چاہیے“، اس پر نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہ شخص تو محض شاعروں کی طرح تک بندی کر رہا ہے، اس (جنین) کے بدلے میں غرہ یعنی ایک غلام یا لونڈی (دینا لازم) ہے۔“