مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5911
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ النَّرْسِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ أَبَا هِنْدٍ حَجَمَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْيَافُوخِ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ ، أَنْكِحُوا أَبَا هِنْدٍ وَانْكِحُوا إِلَيْهِ .
وَقَالَ : إِنْ كَانَ فِي شَيْءٍ مِمَّا تَدَاوَوْنَ خَيْرٌ ، فَالْحِجَامَةُ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوہند رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺ کے سر کے درمیانی حصے (یافوخ) میں پچھنے لگائے، تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اے گروہِ انصار! (اپنی بیٹیوں کے) نکاح سیدنا ابوہند رضی اللہ عنہ سے کرو اور ان کے ہاں خود بھی نکاح کرو“ اور آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر تمہارے ان تمام ذرائع میں جن سے تم علاج معالجہ کرتے ہو، کسی میں کوئی خیر ہے تو وہ حجامہ (پچھنے لگوانے) میں ہے“۔