مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5889
حَدَّثَنَا مَنْصُورٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُوَيْسٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ كَانَ يَأْتِيهِ الرَّجُلُ يَسْتَفْتِيهِ فِي الصَّلَاةِ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ ، فَيَقُولُ : أَتَعْرِفُ أَبَا هُرَيْرَةَ ؟ .
فَيَقُولُ : هُوَ أَنْتَ .
فَيَقُولُ : أَنَا أُصَلِّي فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ ، وَإِنَّ ثَوْبِي لَمَوْضُوعٌ عَلَى الْمِشْجَبِ .
ترجمہ
سعید بن المسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس ایک شخص آکر ایک ہی کپڑے میں نماز پڑھنے کے متعلق شرعی حکم دریافت کرتا تو آپ رضی اللہ عنہ اس سے پوچھتے: ”کیا تم ابوہریرہ کو پہچانتے ہو؟“ وہ عرض کرتا: ”جی ہاں! وہ آپ ہی تو ہیں،“ تو آپ رضی اللہ عنہ فرماتے: ”میں خود ایک ہی کپڑے میں نماز پڑھ لیتا ہوں حالانکہ میرا دوسرا کپڑا اسٹینڈ (کھونٹی) پر رکھا ہوتا ہے۔“