مسند أبي يعلى الموصلي
مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه— علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةَ الْأَسَدِيِّ ، قَالَ : رَأَيْتُ عَلِيًّا أُتِيَ بِدَابَّةٍ ، فَوَضَعَ رِجْلَهُ فِي الرِّكَابِ ، قَالَ : بِسْمِ اللهِ ، فَلَمَّا اسْتَوَى عَلَيْهَا ، قَالَ : الْحَمْدُ لِلهِ ، ثُمَّ قَالَ : سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ وَإِنَّا إِلَى رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُونَ ثُمَّ كَبَّرَ ثَلَاثًا ، ثُمَّ قَالَ : سُبْحَانَكَ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي ، فَاغْفِرْ لِي إِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ ، ثُمَّ اسْتَضْحَكَ ، فَقُلْتُ : مِمَّ اسْتَضْحَكْتَ ؟ قَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَوْمًا مِثْلَ مَا قُلْتُ ، ثُمَّ اسْتَضْحَكَ ، فَقُلْتُ : مِمَّ اسْتَضْحَكْتَ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : تَعَجَّبَ رَبُّنَا مِنْ قَوْلِ عَبْدِهِ : سُبْحَانَكَ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي فَاغْفِرْ لِي إِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ ، قَالَ : عَلِمَ عَبْدِي أَنَّ لَهُ رَبًّا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ .
علی بن ربیعہ الاسدی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ ان کے پاس ایک سواری لائی گئی، جب انہوں نے اپنا پاؤں رکاب میں رکھا تو «بِسْمِ اللَّهِ» ”اللہ کے نام کے ساتھ“ کہا، پھر جب اس کی پشت پر سیدھے ہو کر بیٹھ گئے تو «الْحَمْدُ لِلَّهِ» ”تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں“ کہا، پھر یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ وَإِنَّا إِلَى رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُونَ﴾ ”پاک ہے وہ ذات جس نے اسے ہمارے بس میں کر دیا حالانکہ ہم اسے قابو میں لانے والے نہ تھے، اور یقیناً ہم اپنے رب ہی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں“، پھر تین مرتبہ اللہ اکبر کہا، پھر یہ دعا پڑھی: «سُبْحَانَكَ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي فَاغْفِرْ لِي إِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ» ”پاک ہے تو اے اللہ! بے شک میں نے اپنی جان پر ظلم کیا، پس تو مجھے معاف فرما دے، کیونکہ تیرے سوا کوئی گناہوں کو معاف نہیں کر سکتا“، اس کے بعد وہ مسکرا دیے، تو میں نے عرض کیا: آپ کس وجہ سے مسکرائے؟ انہوں نے فرمایا: ”بے شک رسول اللہ ﷺ نے بھی ایک دن اسی طرح کیا تھا جس طرح میں نے کیا، پھر آپ ﷺ مسکرائے تھے، تو میں نے عرض کیا تھا: اے اللہ کے رسول ﷺ! آپ کس بات پر مسکرائے؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا تھا: ”ہمارا رب اپنے بندے کے اس قول پر تعجب فرماتا ہے (اپنی شان کے لائق، بلاکیف) کہ: «سُبْحَانَكَ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي فَاغْفِرْ لِي إِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ» ”پاک ہے تو، بے شک میں نے اپنی جان پر ظلم کیا، پس تو مجھے معاف فرما دے، کیونکہ تیرے سوا کوئی گناہوں کو معاف نہیں کر سکتا“، اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ”میرے بندے نے یہ جان لیا کہ یقیناً اس کا ایک رب ہے جو گناہوں کو معاف کرتا ہے“۔“