مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5856
حَدَّثَنَا الْهُذَيْلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْجُمَّانِيُّ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الزُّهْرِيُّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : تَعْمَلُ هَذِهِ الْأُمَّةُ بُرْهَةً بِكِتَابِ اللهِ ، ثُمَّ تَعْمَلُ بُرْهَةً بِسُنَّةِ رَسُولِ اللهِ ، ثُمَّ تَعْمَلُ بِالرَّأْيِ ، فَإِذَا عَمِلُوا بِالرَّأْيِ ، فَقَدْ ضَلُّوا وَأَضَلُّوا .
ترجمہ
سعید بن المسیب رحمہ اللہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہ امت ایک عرصے تک اللہ کی کتاب کے مطابق عمل کرے گی، پھر ایک عرصے تک رسول اللہ ﷺ کی سنت پر عمل پیرا رہے گی، پھر وہ اپنی رائے پر عمل کرنے لگے گی، پس جب وہ اپنی رائے کے مطابق عمل کریں گے تو یقیناً وہ خود بھی گمراہ ہوں گے اور دوسروں کو بھی گمراہی میں ڈال دیں گے۔“