مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5840
وَعَنْ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ جَعَلَ فَرَسًا فِي سَبِيلِ اللهِ ، فَحَمَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى ذَلِكَ الْفَرَسِ رَجُلًا ، فَوَجَدَهُ عُمَرُ يَبِيعُهُ ، فَقَالَ عُمَرُ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ الَّذِي حَمَلْتَهُ عَلَى الْفَرَسِ وَجَدْتُهُ يَبِيعُهُ ، فَأَشْتَرِيهِ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : لَا تَشْتَرِهِ وَلَا تَعُدْ فِي صَدَقَتِكَ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ایک گھوڑا اللہ کی راہ میں وقف کیا، پھر رسول اللہ ﷺ نے وہ گھوڑا ایک شخص کو سواری کے لیے عطا فرما دیا، بعد ازاں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے فروخت ہوتے ہوئے پایا تو انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول! جس شخص کو آپ نے وہ گھوڑا سواری کے لیے دیا تھا، میں نے دیکھا کہ وہ اسے فروخت کر رہا ہے، تو کیا میں اسے خود خرید لوں؟ جس پر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم اسے ہرگز نہ خریدو اور اپنا دیا ہوا صدقہ واپس نہ لو۔“