مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5832
وَعَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ : سَمِعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُمَرَ وَهُوَ يَحْلِفُ بِأَبِيهِ - وَهُوَ فِي رَكْبٍ يَسِيرُ مَعَهُمْ - فَنَادَاهُمْ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ اللهَ يَنْهَاكُمْ أَنْ تَحْلِفُوا بِآبَائِكُمْ ، فَمَنْ كَانَ حَالِفًا ، فَلْيَحْلِفْ بِاللهِ أَوْ لِيَصْمُتْ .
ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو اپنے والد کی قسم کھاتے ہوئے سنا جبکہ وہ ایک قافلے میں ان کے ساتھ سفر کر رہے تھے، پس آپ ﷺ نے انہیں پکارا اور ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ تمہیں اپنے باپ دادا کی قسمیں کھانے سے منع فرماتا ہے، لہٰذا جس نے قسم کھانی ہو وہ صرف اللہ کی قسم کھائے یا پھر خاموش رہے۔“