مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5821
حَدَّثَنَا سُوَيْدٌ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ حَبَلِ الْحَبَلَةِ ، قَالَ : وَكَانَ يَبْتَاعُهُ أَهْلُ الْجَاهِلِيَّةِ ، وَكَانَ الرَّجُلُ يَبْتَاعُ الْجَزُورَ إِلَى أَنْ تُنْتَجَ النَّاقَةُ ، ثُمَّ تُنْتَجُ الَّتِي فِي بَطْنِهَا .
ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”نبی کریم ﷺ نے ’حبل الحبلہ‘ (حاملہ جانور کے پیٹ میں موجود بچے کے بچے) کی خرید و فروخت سے منع فرمایا ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ دورِ جاہلیت میں لوگ اسی طرح کی بیع کیا کرتے تھے کہ ایک آدمی ذبح کرنے کے لیے اونٹ خریدتا اور اس کی قیمت کی ادائیگی کو اس وقت تک کے لیے مؤخر کر دیتا جب تک کہ اونٹنی بچہ نہ جن دے، پھر وہ بچہ جو اس کے پیٹ میں ہے (بڑا ہو کر) خود بچہ نہ جن دے۔