مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5807
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ ، أَخْبَرَنِي صَخْرُ بْنُ جُوَيْرِيَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا يَبِيعُ حَاضِرٌ لِبَادٍ ، وَقَالَ : لَا تَلَقَّوُا الْبُيُوعَ ، وَلَا يَبِعْ بَعْضُكُمْ عَلَى بَيْعِ بَعْضٍ ، وَلَا يَخْطُبْ أَحَدُكُمْ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ ، حَتَّى يَتْرُكَ الْخَاطِبُ الْأَوَّلُ ، أَوْ يَأْذَنَ لَهُ فَيَخْطُبَ .
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کوئی شہری کسی دیہاتی کے مال کی فروخت کا معاملہ نہ کرے“ اور آپ ﷺ نے فرمایا: ”تجارتی مال کا (منڈی پہنچنے سے پہلے) آگے بڑھ کر استقبال نہ کرو، اور تم میں سے کوئی اپنے بھائی کے سودے پر سودا نہ کرے، اور نہ ہی کوئی شخص اپنے بھائی کے پیغامِ نکاح پر اپنا پیغام بھیجے جب تک کہ پہلا پیغام دینے والا اسے ترک نہ کر دے یا اسے اجازت دے دے، تب وہ پیغامِ نکاح بھیج سکتا ہے“۔