مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5785
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَازِمٍ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ كَانَ يُهِلُّ إِذَا اسْتَوَتْ بِهِ رَاحِلَتُهُ ، وَيُهِلُّ دُبُرَ الصَّلَاةِ ، وَكَانَ يَقُولُ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَفْعَلُ ذَلِكَ .
ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ وہ (احرام کے لیے) تلبیہ اس وقت پکارتے جب ان کی سواری انہیں لے کر بالکل سیدھی کھڑی ہو جاتی اور وہ ہر نماز کے بعد بھی تلبیہ کہا کرتے تھے، نیز وہ یہ بیان فرماتے کہ: ”یقیناً رسول اللہ ﷺ بھی اسی طرح عمل فرمایا کرتے تھے۔“