مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5783
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ النَّجْرَانِيِّ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَعْنِي : بِسَكْرَانَ ، فَضَرَبَهُ الْحَدَّ ، ثُمَّ قَالَ : مَا شَرَابُكَ ؟ قَالَ : زَبِيبٌ وَتَمْرٌ ، قَالَ : تَخْلِطُونَهَا ؟ بَلَغَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْ صَاحِبِهِ .
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں ایک شخص لایا گیا جو نشے کی حالت میں تھا، آپ ﷺ نے اسے (شراب نوشی کی) حد لگائی، پھر دریافت فرمایا: ”تم نے کیا پیا تھا؟“ اس نے عرض کیا: ”منقہ اور کھجور۔“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم ان دونوں کو ملا کر پیتے ہو؟ ان میں سے ہر ایک اپنے ساتھی کے اثر کو پہنچ گیا ہے (یعنی دونوں کے باہمی ملاپ سے نشہ پیدا ہو گیا)۔“