مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَمْرٍو، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ حَفْصٍ، أَخْبَرَنِي أَبِي، أَنَّهُ كَانَ مَعَ ابْنِ عُمَرَ بِطَرِيقِ مَكَّةَ فَصَلَّى بِهِمْ، ثُمَّ انْصَرَفَ إِلَى رَحْلِهِ وَانْصَرَفْنَا مَعَهُ، فَالْتَفَتَ فَرَأَى نَاسًا يُصَلُّونَ فَقَالَ: مَا يَصْنَعُ هولَاءِ؟ قُلْتُ: يُسَبِّحُونَ، قَالَ: لَوْ كُنْتُ مُسَبِّحًا لَأَتْمَمْتُ صَلَاتِي يَا ابْنَ أَخِي " صَحِبْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَلَمْ يَزِدْ فِي السَّفَرِ عَلَى رَكْعَتَيْنِ، حَتَّى قَبَضَهُ اللَّهُ، ثُمَّ صَحِبْتُ أَبَا بَكْرٍ فَلَمْ يَزِدْ عَلَى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ صَحِبْتُ عُمَرَ فَلَمْ يَزِدْ عَلَى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ صَحِبْتُ عُثْمَانَ فَلَمْ يَزِدْ عَلَى رَكْعَتَيْنِ، حَتَّى قَبَضَهُ اللَّهُ، وَقَالَ اللَّهُ {لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ} [الأحزاب: 21] "حفص بن عاصم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ وہ مکہ کے راستے میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ہمراہ تھے، انہوں نے لوگوں کو نماز پڑھائی اور پھر اپنی قیام گاہ کی طرف لوٹ گئے، ہم بھی ان کے ساتھ ہی واپس ہوئے، انہوں نے مڑ کر دیکھا تو کچھ لوگوں کو نماز پڑھتے ہوئے پایا، تو دریافت فرمایا: ”یہ لوگ کیا کر رہے ہیں؟“ میں نے عرض کیا: یہ نفل پڑھ رہے ہیں، انہوں نے فرمایا: ”اے میرے بھتیجے! اگر میں نے نفل ہی پڑھنے ہوتے تو میں اپنی (فرض) نماز پوری ادا کر لیتا، میں نے رسول اللہ ﷺ کی رفاقت اختیار کی تو آپ ﷺ نے دورانِ سفر دو رکعتوں سے زیادہ نماز نہیں پڑھی یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو وفات دے دی، پھر میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی صحبت میں رہا تو انہوں نے بھی دو رکعتوں سے زیادہ نہیں پڑھیں، پھر میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی رفاقت میں رہا تو انہوں نے بھی دو رکعتوں سے زیادہ نہیں پڑھیں، پھر میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی رفاقت میں رہا تو انہوں نے بھی دو رکعتوں سے زیادہ نہیں پڑھیں یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں بھی وفات دے دی، اور اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ﴾ ”یقیناً تمہارے لیے رسول اللہ (ﷺ) کی ذاتِ مبارکہ میں بہترین نمونہ ہے۔““