مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَارِثِ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَرْأَفُ أُمَّتِي بِأُمَّتِي أَبُو بَكْرٍ ، وَأَشَدُّهُمْ فِي الْإِسْلَامِ عُمَرُ ، وَأَصْدَقُهُمْ حَيَاءً عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ ، وَأَقْضَاهُمْ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، وَأَفْرَضُهُمْ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ ، وَأَعْلَمُهُمْ بِالْحَلَالِ وَالْحَرَامِ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ ، وَأَقْرَؤُهُمْ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ ، وَلِكُلِّ أُمَّةٍ أَمِينٌ ، وَأَمِينُ هَذِهِ الْأُمَّةِ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میری امت میں سے میری امت پر سب سے زیادہ شفقت کرنے والے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں، اور اللہ کے دین کے معاملے میں سب سے زیادہ سخت سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہیں، اور کامل ترین حیا کے حامل سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ ہیں، اور سب سے بہتر فیصلہ کرنے والے سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ ہیں، اور علمِ فرائض (وراثت) کے سب سے بڑے ماہر سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ ہیں، اور حلال و حرام کا سب سے زیادہ علم رکھنے والے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ ہیں، اور قرآن کے سب سے بڑے قاری سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ ہیں، اور یقیناً ہر امت کا ایک امین ہوتا ہے اور اس امت کے امین سیدنا ابو عبیدہ بن الجراح رضی اللہ عنہ ہیں۔“