مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنِي ابْنُ عُمَرَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ إِذَا ثَوَى مَضْجَعَهُ : الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي كَفَانِي وَآوَانِي وَأَطْعَمَنِي وَسَقَانِي ، وَالَّذِي مَنَّ عَلَيَّ وَأَفْضَلَ ، وَالَّذِي أَعْطَانِي وَأَجْزَلَ . الْحَمْدُ لِلهِ عَلَى كُلِّ حَالٍ ، الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ كُلِّ شَيْءٍ ، وَمَلِيكِ كُلِّ شَيْءٍ ، وَإِلَهِ كُلِّ شَيْءٍ ، وَلَكَ كُلُّ شَيْءٍ ، أَعُوذُ بِكَ مِنَ النَّارِ .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب سونے کے لیے اپنے بستر پر تشریف لاتے تو یہ دعا فرماتے تھے: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي كَفَانِي وَآوَانِي وَأَطْعَمَنِي وَسَقَانِي، وَالَّذِي مَنَّ عَلَيَّ وَأَفْضَلَ، وَالَّذِي أَعْطَانِي وَأَجْزَلَ، الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى كُلِّ حَالٍ، الْحَمْدِ لِلَّهِ رَبِّ كُلِّ شَيْءٍ، وَمَلِيكِ كُلِّ شَيْءٍ، وَإِلَهِ كُلِّ شَيْءٍ، وَلَكَ كُلُّ شَيْءٍ، أَعُوذُ بِكَ مِنَ النَّارِ» ”تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جس نے میری کفایت کی، مجھے ٹھکانا دیا، مجھے کھلایا اور مجھے سیراب کیا، وہ ذات جس نے مجھ پر احسان فرمایا اور فضل و کرم کیا، اور جس نے مجھے عطا کیا اور نہایت کثرت سے نوازا؛ ہر حال میں تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں؛ سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو ہر چیز کا پروردگار، ہر چیز کا حقیقی مالک اور ہر چیز کا معبودِ برحق ہے، اور اے اللہ! ہر شے تیری ہی ملکیت ہے، میں آگ کے عذاب سے تیری پناہ طلب کرتا ہوں“۔