❮
❯
حدیث نمبر: 5747
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ نُهَيْكِ بْنِ يَرِيمَ ، عَنْ مُغِيثِ بْنِ سُمَيٍّ ، قَالَ : صَلَّى بِنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الزُّبَيْرِ بِغَلَسٍ ، وَابْنُ عُمَرَ إِلَى جَنْبِي ، فَلَمَّا سَلَّمَ ، قُلْتُ : مَا هَذِهِ الصَّلَاةُ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ؟ قَالَ : هَذِهِ كَانَتْ صَلَاتَنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَمَعَ أَبِي بَكْرٍ ، وَعُمَرَ ، فَلَمَّا قُتِلَ عُمَرُ أَسْفَرَ بِهَا عُثْمَانُ .
ترجمہ

مغیث بن سمی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے ہمیں صبح کے ابتدائی اندھیرے میں نماز پڑھائی جبکہ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما میرے پہلو میں تشریف فرما تھے، پس جب امام نے سلام پھیرا تو میں نے ان سے دریافت کیا: ”اے ابوعبدالرحمن! یہ کیسی نماز ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”ہم رسول اللہ ﷺ، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ اسی وقت (اندھیرے میں) نماز ادا کیا کرتے تھے، پھر جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ شہید کر دیے گئے تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اس نماز کو خوب اجالے میں پڑھانے لگے۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند عبد الله بن عمر / حدیث: 5747
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 671، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 1053، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 1058، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5721»