مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5743
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَجَدَ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى مِنْ صَلَاةِ الظُّهْرِ ، فَرَأَى أَصْحَابُهُ أَنَّهُ قَرَأَ : ( تَنْزِيلُ - السَّجْدَةَ ) .
قَالَ : وَلَمْ أَسْمَعْهُ مِنْ أَبِي مِجْلَزٍ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”نبی کریم ﷺ نے ظہر کی نماز کی پہلی رکعت میں سجدہ کیا، تو آپ ﷺ کے صحابہ رضی اللہ عنہم نے یہ خیال کیا کہ آپ ﷺ نے سورت ﴿تَنْزِيلَ السَّجْدَةَ﴾ کی تلاوت فرمائی ہے“؛ راوی (سلیمان التیمی رحمہ اللہ) بیان کرتے ہیں کہ میں نے یہ روایت ابو مجلز رحمہ اللہ سے خود نہیں سنی۔