مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5739
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنَا مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي يَعْقُوبَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نُعْمٍ ، أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ ابْنَ عُمَرَ عَنْ دَمِ الْبَعُوضِ ، فَقَالَ : مِمَّنْ أَنْتَ ؟ .
قَالَ : مِنْ أَهْلِ الْعِرَاقِ .
قَالَ : انْظُرُوا إِلَى هَذَا ! يَسْأَلُنِي عَنْ دَمِ الْبَعُوضِ ، وَقَدْ قَتَلُوا ابْنَ رَسُولِ اللهِ ! وَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : هُمَا رَيْحَانَتَايَ مِنَ الدُّنْيَا .
ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نے ان سے مچھر کے خون کے متعلق دریافت کیا تو آپ رضی اللہ عنہما نے اس سے پوچھا: ”تمہارا تعلق کہاں سے ہے؟“ اس نے عرض کیا کہ میں اہل عراق میں سے ہوں، تو آپ رضی اللہ عنہما نے (تعجب کے ساتھ لوگوں سے) فرمایا: ”ذرا اس شخص کی طرف دیکھو! یہ مجھ سے مچھر کے خون کے بارے میں سوال کر رہا ہے حالانکہ ان لوگوں نے رسول اللہ ﷺ کے فرزندِ ارجمند کو شہید کر دیا، جبکہ میں نے خود رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”وہ دونوں (حسن و حسین) دنیا میں میرے دو خوشبودار پھول ہیں“۔“