مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5735
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ السَّائِبِ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي عَاصِمٍ الثَّقَفِيِّ ، قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنِ الصَّلَاةِ بِمِنًى ، قَالَ : فَهَلْ سَمِعْتَ بِمُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ .
قُلْتُ : نَعَمْ ، وَآمَنْتُ بِهِ ، قَالَ : فَإِنَّهُ كَانَ يُصَلِّي بِمِنًى رَكْعَتَيْنِ .
ترجمہ
داؤد بن ابی عاصم ثقفی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے منیٰ میں نماز (کی تعداد) کے بارے میں سوال کیا، تو انہوں نے (جواباً مجھ سے) دریافت فرمایا: ”کیا تم نے محمد ﷺ کے بارے میں سنا ہے؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں، اور میں آپ ﷺ پر ایمان لایا ہوں، اس پر انہوں نے فرمایا: ”تو یقیناً آپ ﷺ منیٰ میں دو رکعتیں ہی ادا فرمایا کرتے تھے۔“