مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا وَاصِلُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَامِرٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : إِنَّ فِي أُمَّتِي لَنَيِّفًا وَسَبْعِينَ دَاعِيًا كُلُّهُمْ دَاعٍ إِلَى النَّارِ ، لَوْ أَشَاءُ لَأَنْبَأْتُكُمْ بِآبَائِهِمْ وَقَبَائِلِهِمْ .
قَالَ : ثُمَّ مَرَرْنَا عَلَى بِرَكٍ ، قَالَ : فَجَعَلْنَا نَكْرَعُ فِيهَا ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا تَكْرَعُوا وَلَكِنِ اغْسِلُوا أَيْدِيَكُمْ ، ثُمَّ اشْرَبُوا فِيهَا ، فَإِنَّهُ لَيْسَ مِنْ إِنَاءٍ أَطْيَبُ مِنَ الْيَدِ .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”میری امت میں ستر سے کچھ زائد (فتنہ پرور) پکارنے والے ہوں گے جو سب کے سب جہنم کی طرف بلانے والے ہوں گے، اگر میں چاہوں تو تمہیں ان کے باپ دادا اور ان کے قبیلوں کے متعلق بھی خبر دے دوں۔“ وہ بیان کرتے ہیں کہ پھر ہمارا گزر چند تالابوں پر ہوا تو ہم (جانوروں کی طرح) ان میں منہ ڈال کر پانی پینے لگے، اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم اس طرح براہِ راست منہ لگا کر پانی نہ پیو بلکہ پہلے اپنے ہاتھ دھو لیا کرو اور پھر ان کی مدد سے پانی پیو، کیونکہ ہاتھ سے بڑھ کر (پانی پینے کے لیے) کوئی برتن زیادہ پاکیزہ نہیں ہے۔“