❮
❯
حدیث نمبر: 5662
حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو حَيَّانَ التَّيْمِيُّ عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَاهُ أَعْرَابِيٌّ ، فَقَالَ : هَلْ لَكَ فِي خَيْرٍ ؟ تَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ . قَالَ : وَمَنْ يَشْهَدُ لَكَ ؟ . قَالَ : هَذِهِ السَّلَمَةُ ، فَدَعَاهَا وَهِيَ عَلَى شَاطِئِ الْوَادِي ، فَجَاءَتْ تَخُدُّ الْأَرْضَ حَتَّى قَامَتْ بَيْنَ يَدَيْهِ ، فَاسْتَشْهَدَهَا فَشَهِدَتْ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ، ثُمَّ رَجَعَتْ إِلَى مَكَانِهَا . فَقَالَ الْأَعْرَابِيُّ : آتِي قَوْمِي ، فَإِنْ تَابَعُونِي أَتَيْتُكَ بِهِمْ ، وَإِلَّا رَجَعْتُ إِلَيْكَ فَأَكُونَ مَعَكَ .
ترجمہ

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نبی اکرم ﷺ کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ ایک اعرابی آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ ﷺ نے اس سے دریافت فرمایا: «هَلْ لَكَ فِي خَيْرٍ؟ تَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ» ”کیا تم خیر و بھلائی چاہتے ہو؟ (وہ یہ کہ) تم گواہی دو کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور محمد (ﷺ) اللہ کے رسول ہیں“، اس نے عرض کیا کہ آپ کے اس دعوے پر گواہی کون دے گا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: «هَذِهِ السَّلَمَةُ» ”یہ سلمہ (کیکر) کا درخت“، چنانچہ آپ ﷺ نے اسے پکارا حالانکہ وہ وادی کے کنارے پر تھا، تو وہ زمین کو چیرتا ہوا آیا یہاں تک کہ آپ ﷺ کے سامنے آ کر کھڑا ہو گیا، آپ ﷺ نے اس سے گواہی طلب فرمائی تو اس نے تین مرتبہ گواہی دی، پھر وہ اپنی جگہ واپس چلا گیا، اس پر اس اعرابی نے عرض کیا: اب میں اپنی قوم کے پاس جاتا ہوں، اگر انہوں نے میری پیروی کی تو میں انہیں آپ کے پاس لے آؤں گا، ورنہ میں خود واپس آ کر آپ کی معیت اختیار کر لوں گا۔

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند عبد الله بن عمر / حدیث: 5662
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده حسن . »
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف بهذا التمام»
«أخرجه سنن الدارمي برقم: 16، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13582، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14085، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6476/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5636»