مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمُ بْنُ بَشِيرٍ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بِشْرٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، قَالَ : مَرَّ ابْنُ عُمَرَ بِفِتْيَانٍ مِنْ قُرَيْشٍ ، وَقَدْ نَصَبُوا طَيْرًا وَهُمْ يَرْمُونَهُ ، وَقَدْ جَعَلُوا لِصَاحِبِ الطَّيْرِ كُلَّ خَاطِئَةٍ مِنْ نَبْلِهِمْ ، فَلَمَّا رَأَوُا ابْنَ عُمَرَ تَفَرَّقُوا ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : مَنْ فَعَلَ هَذَا ؟ لَعَنَ اللهُ مَنْ فَعَلَ هَذَا ! إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، لَعَنَ مَنِ اتَّخَذَ شَيْئًا فِيهِ الرُّوحُ غَرَضًا .
سعید بن جبیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما قریش کے چند ایسے نوجوانوں کے پاس سے گزرے جنہوں نے ایک پرندے کو نشانہ بنا کر کھڑا کر رکھا تھا اور اس پر تیر چلا رہے تھے، اور انہوں نے پرندے کے مالک کے لیے یہ طے کر رکھا تھا کہ ان کا جو تیر نشانے سے خطا ہوگا وہ اسی کا ہوگا، چنانچہ جب ان نوجوانوں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا تو وہ وہاں سے تتر بتر ہوگئے، اس پر سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”یہ کس نے کیا ہے؟ اللہ تعالیٰ اس شخص پر لعنت فرمائے جس نے یہ حرکت کی، بے شک رسول اللہ ﷺ نے اس شخص پر لعنت فرمائی ہے جو کسی بھی ایسی چیز کو نشانہ بنائے جس میں روح (جان) ہو“۔