مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5647
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي عَلَى رَاحِلَتِهِ حَيْثُ تَوَجَّهَتْ بِهِ وَذَكَرَ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم، كَانَ يُصَلِّي عَلَى رَاحِلَتِهِ حَيْثُ تَوَجَّهَتْ بِهِ» وَقَرَأَ ابْنُ عُمَرَ: {فَأَيْنَمَا تُوَلُوا فَثَمَّ وَجْهُ اللَّهِ} [البقرة: 115]ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ اپنی سواری پر نماز پڑھ لیا کرتے تھے خواہ وہ انہیں لے کر کسی بھی جانب متوجہ ہوتی اور انہوں نے ذکر فرمایا کہ ”بے شک رسول اللہ ﷺ اپنی سواری پر (نفل) نماز ادا فرمایا کرتے تھے خواہ اس کا رخ کسی بھی سمت ہوتا“ اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے (اس کے استدلال میں) یہ آیتِ مبارکہ تلاوت فرمائی: ﴿فَأَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللَّهِ﴾ ”پس تم جس طرف بھی رخ کرو گے، وہیں اللہ کی توجہ (یا جہت) ہے“۔