مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5645
حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، حَدَّثَنِي ابْنُ الدَّرَاوَرْدِيِّ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ كَانَ يَصْبُغُ بِالصُّفْرَةِ ، فَقِيلَ لَهُ فِي ذَلِكَ : فَقَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَصْبُغُ بِهَا ، فَلَقَدْ رَأَيْتُهُ يَصْبُغُ بِهَا ثِيَابَهُ حَتَّى عِمَامَتَهُ .
ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ زرد رنگ کے ساتھ (اپنے کپڑے) رنگا کرتے تھے، چنانچہ جب ان سے اس بابت دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ ”بے شک رسول اللہ ﷺ اسی رنگ کے ساتھ رنگا کرتے تھے اور یقیناً میں نے آپ ﷺ کو دیکھا ہے کہ آپ ﷺ اس کے ذریعے اپنے کپڑے، یہاں تک کہ اپنے عمامہ مبارک کو بھی رنگا کرتے تھے۔“