مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5617
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكٍ الْحَنَفِيِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ : صَلَّى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْبَيْتِ ، وَسَيَأْتِي مَنْ يَنْهَاكَ عَنْ ذَلِكَ ، وَابْنُ عَبَّاسٍ جَالِسٌ إِلَى جَنْبِهِ .
ترجمہ
سماک حنفی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ”رسول اللہ ﷺ نے بیت اللہ کے اندر نماز ادا فرمائی تھی، اور عنقریب تمہارے پاس کوئی ایسا شخص آئے گا جو تمہیں اس (بیت اللہ کے اندر نماز پڑھنے) سے روکے گا“، جبکہ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ان کے پہلو میں بیٹھے ہوئے تھے۔