مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنِي أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ ثَابِتٍ الْمَدَنِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ خَالِدَ بْنَ كَيْسَانَ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ قَاعِدًا فَمَرَّ فَتًى يَجُرُّ سَبَلَهُ فَقَالَ لِي: ادْعُ هَذَا، ادْعُ هَذَا. قَالَ: فَدَعَوْتُهُ. قَالَ: فَقَالَ لَهُ: ارْفَعْ إِزَارَكَ. قَالَ: فَرَفَعَهُ إِلَى فَوْقِ عَقِبِهِ. فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: " هَكَذَا أُزُرُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَوْ قَالَ: هَكَذَا أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنْ نَأْتَزِرَ - "خالد بن کیسان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ وہاں سے ایک نوجوان اپنی چادر لٹکاتے ہوئے گزرا، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے مجھ سے فرمایا کہ ”اسے بلاؤ، اسے بلاؤ۔“ راوی کہتے ہیں کہ میں نے اسے بلایا تو آپ رضی اللہ عنہما نے اس سے فرمایا کہ ”اپنا تہبند اوپر اٹھاؤ۔“ چنانچہ اس نے اسے اپنی ایڑی سے اوپر تک اٹھا لیا، جس پر سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا کہ ”رسول اللہ ﷺ کا تہبند مبارک اسی طرح ہوتا تھا“ یا (شک کے ساتھ) یوں فرمایا کہ ”رسول اللہ ﷺ نے ہمیں اسی طرح تہبند باندھنے کا حکم دیا تھا۔“