❮
❯
حدیث نمبر: 5586
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ : كُنَّا نَتَحَدَّثُ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ ، وَرَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ أَظْهُرِنَا ، لَا نَدْرِي مَا حَجَّةُ الْوَدَاعِ ، فَحَمِدَ اللهَ - رَسُولُهُ - وَحْدَهُ ، وَأَثْنَى عَلَيْهِ ، ثُمَّ ذَكَرَ الْمَسِيحَ الدَّجَّالَ فَأَطْنَبَ فِي ذِكْرِهِ ، ثُمَّ قَالَ : مَا بَعَثَ اللهُ مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا قَدْ أَنْذَرَهُ أُمَّتَهُ ، لَقَدْ أَنْذَرَهُ نُوحٌ ، وَالنَّبِيُّونَ مِنْ بَعْدِهِ ، وَإِنَّهُ يَخْرُجُ فِيكُمْ ، وَمَا خَفِيَ عَلَيْكُمْ مِنْ شَأْنِهِ فَلَا يَخْفَى عَلَيْكُمْ ، إِنَّهُ أَعْوَرُ عَيْنِ الْيُمْنَى كَأَنَّهَا عِنَبَةٌ طَافِيَةٌ ، ثُمَّ قَالَ : إِنَّ اللهَ حَرَّمَ عَلَيْكُمْ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا ، فِي بَلَدِكُمْ هَذَا ، فِي شَهْرِكُمْ هَذَا ، أَلَا هَلْ بَلَّغْتُ ؟ قَالُوا : نَعَمْ ، قَالَ : اللَّهُمَّ اشْهَدْ ، ثُمَّ قَالَ : وَيْلَكُمْ - أَوْ وَيْحَكُمُ - انْظُرُوا لَا تَرْجِعُوا بَعْدِي كُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ .
ترجمہ

سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ہم حجۃ الوداع کے موقع پر باہم تذکرہ کر رہے تھے اور رسول اللہ ﷺ ہمارے درمیان تشریف فرما تھے جبکہ ہمیں یہ معلوم نہ تھا کہ حجۃ الوداع (الوداعی حج) کیا ہے، پھر رسول اللہ ﷺ نے اللہ وحدہ کی حمد و ثناء بیان فرمائی، اس کے بعد آپ ﷺ نے مسیح دجال کا ذکر چھیڑا اور اس کے بارے میں بڑی تفصیل سے کلام کرتے ہوئے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے کوئی ایسا نبی نہیں بھیجا جس نے اپنی امت کو اس کے فتنے سے خبردار نہ کیا ہو، یقیناً سیدنا نوح (علیہ السلام) اور ان کے بعد آنے والے تمام انبیاء نے اپنی اپنی امتوں کو اس سے ڈرایا ہے، اور وہ تمہی میں ظاہر ہوگا، اس کے متعلق جو باتیں تم پر مخفی رہ جائیں، یہ بات تم پر مخفی نہ رہے کہ وہ دائیں آنکھ سے کانا ہے، اس کی آنکھ ایسی ہے گویا کہ وہ ایک ابھرا ہوا انگور ہو۔“ پھر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہارے خون اور تمہارے مال ایک دوسرے پر اسی طرح حرام قرار دیے ہیں جس طرح تمہارے اس شہر میں، تمہارے اس مہینے میں، تمہارے آج کے اس دن کی حرمت ہے، خبردار! کیا میں نے پیغام پہنچا دیا ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: جی ہاں، تب آپ ﷺ نے فرمایا: «اللَّهُمَّ اشْهَدْ» ”اے اللہ! تو گواہ رہنا۔“ پھر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم پر افسوس ہے - یا فرمایا تمہارا بھلا ہو - دیکھو! میرے بعد پلٹ کر کافر نہ بن جانا کہ ایک دوسرے کی گردنیں مارنے لگو۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند عبد الله بن عمر / حدیث: 5586
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4141، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4125، 4126، 4127، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3943، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4789، 6109، 6150، 6329، وأخرجه فتح الباري برقم: 6044، 6708، وأخرجه مسند البزار برقم: 1959، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13121، 13336، 13338، 13348، 13534، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 6157، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 230، وأخرجه شرح السنة برقم: 3820، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5561»