مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : إِنَّمَا بَقَاؤُكُمْ فِيمَا سَلَفَ مِنَ الْأُمَمِ كَمَا بَيْنَ صَلَاةِ الْعَصْرِ إِلَى غُرُوبِ الشَّمْسِ ، فَأُوتِيَ أَهْلُ التَّوْرَاةِ التَّوْرَاةَ فَعَمِلُوا إِلَى نِصْفِ النَّهَارِ ثُمَّ عَجَزُوا ، فَأُعْطُوا قِيرَاطًا قِيرَاطًا ، وَأُوتِيَ النَّصَارَى الْإِنْجِيلَ فَعَمِلُوا إِلَى صَلَاةِ الْعَصْرِ ثُمَّ عَجَزُوا ، فَأُعْطُوا قِيرَاطًا قِيرَاطًا ، فَأُوتِينَا الْقُرْآنَ فَعَمِلْنَا مِنْ صَلَاةِ الْعَصْرِ إِلَى غُرُوبِ الشَّمْسِ ، فَأُعْطِينَا قِيرَاطَيْنِ قِيرَاطَيْنِ ، فَقَالَتِ الْيَهُودُ وَالنَّصَارَى : يَا رَبَّنَا إِنَّا كُنَّا نَحْنُ أَكْثَرَ عَمَلًا مِنْهُمْ وَأَعْطَيْتَنَا قِيرَاطًا قِيرَاطًا ، فَقَالَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى : هَلْ ظَلَمْتُكُمْ مِنْ أُجُورِكُمْ شَيْئًا ؟ قَالُوا : لَا ، قَالَ : فَهُوَ فَضْلِي أُوتِيهِ مَنْ أَشَاءُ .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”گزشتہ امتوں کے مقابلے میں تمہاری زندگی کا عرصہ صرف اتنا ہے جتنا نمازِ عصر سے لے کر سورج غروب ہونے تک کا وقت ہے، (اس کی مثال ایسی ہے کہ) اہلِ تورات کو تورات دی گئی تو انہوں نے آدھے دن تک عمل کیا اور پھر وہ عاجز آگئے، تو انہیں ایک ایک قیراط اجر دیا گیا۔ پھر اہلِ نصاریٰ کو انجیل عطا کی گئی تو انہوں نے نمازِ عصر تک عمل کیا اور پھر وہ عاجز آگئے، انہیں بھی ایک ایک قیراط اجر دیا گیا۔ پھر ہمیں قرآن عطا کیا گیا اور ہم نے نمازِ عصر سے لے کر سورج غروب ہونے تک عمل کیا تو ہمیں دو دو قیراط اجر دیا گیا۔ اس پر یہود و نصاریٰ نے (بارگاہِ الٰہی میں) عرض کیا: اے ہمارے رب! ہم نے ان سے زیادہ کام کیا اور آپ نے ہمیں ایک ایک قیراط اجر عطا فرمایا؟ تو اللہ تبارک و تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: کیا میں نے تمہاری مزدوری میں کچھ کمی کر کے تم پر ذرہ برابر بھی ظلم کیا ہے؟ انہوں نے عرض کیا: نہیں، تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: پھر یہ میرا فضل ہے، میں جسے چاہتا ہوں عطا فرماتا ہوں۔“