مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ، حَدَّثَنَا أَبُو أُوَيْسٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، أَنَّ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ الشَّامِ يَسْأَلُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ عَنِ الْمُتَمَتِّعِ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: «هُوَ حَلَالٌ»، قَالَ الشَّامِيُّ: فَإِنَّ أَبَاكَ قَدْ نَهَى. قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: «أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ أَبِي نَهَى عَنْهَا، وَصَنَعَهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم، أَمْرَ أَبِي تَتَّبِعُ أَوْ أَمْرَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم؟»، فَقَالَ: الشَّامِيُّ: بَلْ أَمْرَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم. فَقَالَ: «قَدْ صَنَعَهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم»سالم بن عبد اللہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ملکِ شام کے ایک باشندے کو سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے حج کے ساتھ عمرہ کا فائدہ اٹھانے (حجِ تمتع) کے متعلق سوال کرتے ہوئے سنا، تو سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یہ حلال ہے“، اس شامی شخص نے کہا کہ آپ کے والدِ محترم نے تو اس سے منع فرمایا تھا؟ سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے (جواباً) فرمایا: ”تمہارا کیا خیال ہے، اگر میرے والد نے اس سے منع کیا ہو اور رسول اللہ ﷺ نے اسے خود کیا ہو، تو کیا تم میرے والد کے حکم کی پیروی کرو گے یا رسول اللہ ﷺ کے حکم کی؟“ اس شخص نے عرض کیا کہ بلکہ رسول اللہ ﷺ کے حکم کی، تو سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یقیناً رسول اللہ ﷺ نے اسے خود کیا ہے“۔