مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5560
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ - يَعْنِي : ابْنَ دَاوُدَ ، عَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، قَالَ : مَنِ اتَّخَذَ كَلْبًا إِلَّا كَلْبًا ضَارِيًا ، أَوْ كَلْبَ مَاشِيَةٍ ، فَإِنَّهُ يَنْقُصُ مِنْ أَجْرِهِ كُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطَانِ ، فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : أَوْ كَلْبَ زَرْعٍ ، قَالَ : وَكَانَ أَبُو هُرَيْرَةَ يَزْرَعُ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس نے کتا رکھا، سوائے شکاری کتے یا مویشیوں کی نگرانی کرنے والے کتے کے، تو یقیناً اس کے ثواب میں سے ہر روز دو قیراط کی کمی کر دی جاتی ہے“، اس پر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے (ان الفاظ کا اضافہ) فرمایا: ”یا کھیتی کی حفاظت کرنے والا کتا“، اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ خود بھی کھیتی باڑی کیا کرتے تھے۔