مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5557
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، حَدَّثَنَا مَطَرٌ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : سَافَرْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعَ عُمَرَ ، فَكَانَا لَا يَزِيدَانِ عَلَى رَكْعَتَيْنِ ، وَكُنَّا ضُلَّالًا فَهَدَانَا اللهُ ، فَبِهِ نَقْتَدِي .
ترجمہ
سالم رحمہ اللہ اپنے والد سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے نبی کریم ﷺ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ سفر کیا، پس وہ دونوں (سفر کے دوران نمازِ قصر کرتے ہوئے) دو رکعتوں سے زائد نہیں پڑھتے تھے، اور ہم پہلے گمراہ تھے پھر اللہ تعالیٰ نے ہمیں ہدایت عطا فرمائی، لہٰذا ہم انہی کی اقتدا و پیروی کرتے ہیں۔“