مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5546
وَبِهِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، يَقُولُ : مَا حَقُّ امْرِئٍ يَمُرُّ عَلَيْهِ ثَلَاثُ لَيَالٍ إِلَّا وَوَصِيَّتُهُ عِنْدَهُ ، قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ : فَمَا مَرَّتْ عَلَيَّ ثَلَاثٌ قَطُّ إِلَّا وَوَصِيَّتِي عِنْدِي .
ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ”کسی شخص کا یہ حق نہیں ہے کہ اس پر تین راتیں گزر جائیں مگر یہ کہ اس کی وصیت اس کے پاس (تحریری شکل میں) موجود ہونی چاہیے“، امام عبد الرزاق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ”چنانچہ (اس حدیث کو سننے کے بعد) مجھ پر کبھی بھی تین راتیں ایسی نہیں گزریں کہ میری وصیت میرے پاس موجود نہ رہی ہو“۔