مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5527
حَدَّثَنَا أَبُو يُوسُفَ يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ الْجِيزِيُّ ، حَدَّثَنَا مُؤَمَّلٌ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنَا شَيْخٌ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ فِي دُعَائِهِ : وَاقِيَةً كَوَاقِيَةِ الْوَلِيدِ ، قَالَ أَبُو يَعْلَى : يَعْنِي : الْمَوْلُودَ ، وَكَذَا فُسِّرَ لَنَا .
ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ اپنی دعا میں یہ کلمات ارشاد فرمایا کرتے تھے: «وَاقِيَةً كَوَاقِيَةِ الْوَلِيدِ» ”(اے اللہ! میری ایسی کامل) حفاظت (فرما) جیسی کسی نومولود بچے کی حفاظت کی جاتی ہے“، امام ابو یعلیٰ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ”الولید سے مراد شیر خوار بچہ ہے اور اسی طرح ہمیں اس کی تفسیر بیان کی گئی ہے“۔