مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5508
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ النَّرْسِيُّ ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، قَالَ : مَنْ بَاعَ عَبْدًا لَهُ مَالٌ ، فَإِنَّ مَالَهُ لِلْبَائِعِ ، إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ ، وَمَنْ بَاعَ نَخْلًا قَدْ أُبِّرَتْ ، فَإِنَّ ثَمَرَهَا لِلْبَائِعِ ، إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ایسا غلام فروخت کرے جس کے پاس کچھ مال و متاع ہو، تو وہ مال بیچنے والے ہی کا ہو گا الا یہ کہ خریدار (خریداری کے وقت اسے حاصل کرنے کی) شرط لگا دے، اور جس نے کھجور کے ایسے درخت فروخت کیے جن کی تلقیح (گابھا دینے) کی جا چکی ہو، تو ان کا پھل بھی فروخت کرنے والے ہی کی ملکیت رہے گا سوائے اس صورت کے کہ خریدار (پھل سمیت خریدنے کی) شرط مقرر کر لے۔“