مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ الْوَاسِطِيُّ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، «أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم اسْتَشَارَ الْمُسْلِمِينَ فِيمَا يَجْمَعُهُمْ عَلَى الصَّلَاةِ»، فَقَالُوا: الْبُوقُ، «فَكَرِهَهُ مِنْ أَجْلِ الْيَهُودِ»، ثُمَّ ذُكِرَ النَّاقُوسُ، «فَكَرِهَهُ مِنْ أَجْلِ النَّصَارَى»، فَأُرِيَ تِلْكَ اللَّيْلَةَ النِّدَاءَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدٍ، وَعُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ، فَطَرَقَهُ الْأَنْصَارِيُّ، " فَأَمَرَ بِهِ بِلَالًا فَأَذَّنَ بِهِسیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”نبی کریم ﷺ نے مسلمانوں سے اس معاملے میں مشورہ طلب فرمایا کہ انہیں نماز کے لیے کس طرح جمع کیا جائے“، تو لوگوں نے بوق (نرسنگھا) بجانے کی تجویز دی، ”لیکن آپ ﷺ نے یہودیوں کی مشابہت کی وجہ سے اسے ناپسند فرمایا“، پھر ناقوس (گھنٹی) کا تذکرہ ہوا ”تو آپ ﷺ نے نصاریٰ کی وجہ سے اسے بھی ناپسند فرمایا“، پھر اسی رات ایک انصاری مرد جنہیں سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ کہا جاتا ہے اور سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو (خواب میں) اذان کے کلمات دکھائے گئے، چنانچہ وہ انصاری صحابی رات کے وقت ہی آپ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئے، ”جس پر آپ ﷺ نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو (اذان کا) حکم دیا اور انہوں نے اسی کے مطابق اذان دی“۔