مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5491
وَعَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، قَالَ : إِذَا اسْتَأْذَنَتْ أَحَدَكُمُ امْرَأَتُهُ إِلَى الْمَسْجِدِ فَلَا يَمْنَعْهَا ، قَالَ عَمْرٌو : قَالَ سُفْيَانُ : قَالَ رَجُلٌ : عَنْ نَافِعٍ ، فَسَّرَهُ أَنَّهُ بِاللَّيْلِ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کی بیوی مسجد جانے کی اجازت طلب کرے تو وہ اسے منع نہ کرے“، عمرو بیان کرتے ہیں کہ سفیان رحمہ اللہ نے کہا کہ ایک شخص نے نافع رحمہ اللہ کے حوالے سے اس کی وضاحت یہ نقل کی ہے کہ ”انہوں نے اس کی تشریح یہ کی ہے کہ اس سے مراد رات کے وقت (مسجد جانا) ہے۔“