مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5488
وَعَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، سُئِلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَا يَلْبَسُ الْمُحْرِمُ مِنَ الثِّيَابِ ؟ فَقَالَ : لَا تَلْبَسُوا الْقَمِيصَ ، وَلَا السَّرَاوِيلَاتِ ، وَلَا الْعَمَائِمَ ، وَلَا الْبَرَانِسَ ، وَلَا ثَوْبًا مَسَّهُ وَرْسٌ وَلَا زَعْفَرَانٌ ، وَلَا تَلْبَسُوا الْخُفَّيْنِ ، إِلَّا رَجُلٌ لَيْسَتْ لَهُ نَعْلَانِ فَلْيَقْطَعْهُمَا أَسْفَلَ مِنَ الْكَعْبَيْنِ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ سے دریافت کیا گیا کہ محرم لباس میں سے کیا پہن سکتا ہے؟ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم نہ قمیص پہنو، نہ شلواریں، نہ عمامے اور نہ ہی برانس (ایسی چادر جس کے ساتھ سر ڈھانپنے والی ٹوپی جڑی ہو) پہنو، اور نہ ہی ایسا کوئی لباس پہنو جسے ورس یا زعفران (نامی خوشبو) لگی ہو، اور نہ ہی موزے پہنو، سوائے اس شخص کے جسے جوتے میسر نہ ہوں تو اسے چاہیے کہ وہ موزوں کو ٹخنوں کے نیچے سے کاٹ لے (تاکہ ٹخنے کھلے رہیں)۔“